By Published On: April 10th, 2021Comments Off on International Ramadan Family Quiz-02

ونیئر ٹیلینٹ ہنٹ کے بعد لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر انجینئر سید فیضان دانش اور ان کی ٹیم کی جانب سے انٹر نیشنل لیول پر ایک اور پروگرام  “رمضان فیملی کوئز 2021” منعقد کیا گیا، جو گزشتہ پروگرام کی طرح ایک منفرد اور بہترین پروگرام رہا. اس پروگرام کا سلسلہ پہلے روزے سے شروع ہوکر 28 ویں روزے تک کامیابی کے ساتھ چلتا رہا. جس میں مولانا طارق جمیل صاحب، مولانا کلیم صدیقی صاحب، مولانا سجاد نعمانی صاحب، ایڈووکیٹ فیض سید اور سید سعادت اللہ حسینی صاحب جیسے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نیشنل و انٹر نیشنل ہستیوں نے گھر بیٹھے فیملیز کی تعلیم و تربیت کا سامانِ بہم پہنچایا.
تقریباً 2200فیملیز نے نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی اور اس سے استفادہ حاصل کیا.
اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ جہاں فیملی کے تمام ممبران کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کو ڈیزائن کیا گیا تھا وہیں پر مختلف مکاتب فکر کے حامل علماء کرام اور اسلامی اسکالرز کو بحیثیت مقرر ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا تھا . الحمدللہ تمام ہی مقررین نےشرکت فرما کر اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں تعاون کیا نیز اس پروگرام کو آرگنائز کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی.
ہر بیان کے بعد کوئز کی شکل میں ایک آن لائن پرچہ جاری کیا جاتا رہا جس سے نہ صرف افراد کی ذہنی قابلیت کا اندازہ ہوا بلکہ اس کوئز میں کامیابی حاصل کرنے والی فیملیز کو لاک ڈاؤن کے بعد انہی مشہور و معروف علماء و اسکالرز کے ذریعے عمرہ، فریج، کمپیوٹر، سائیکل وغیرہ جیسے مختلف انعامات سے بھی نوازا جائے گا ان شاءاللہ .
الحمدللہ 14/اپریل سے جاری یہ پروگرام 11/مئی 2021 بمطابق 28 رمضان المبارک کو بفضل تعالٰی بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا.
پروگرام کے اختتام میں انجینئر سید فیضان دانش سر نے اس بات کا اعلان کیا کہ رمضان فیملی کوئز کے فوری بعد ان کی ٹیم کی جانب سے بہت جلد ایک نیا پروگرام “آؤ قرآن اور نماز سمجھیں” لانچ کیا جائے گا جو بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے نہایت ہی عمدہ اور نفع بخش پروگرام رہے گا. اس پروگرام کی تفصیلات جاننے کے لیے آپ درج ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں . 👇🏻
8421236843

Start:

14 April, 2021 12:00 am

End:

11 May, 2021 12:00 am

Fees:

100

Awards

News