By Published On: October 31st, 20210 Comments
*میزان فیملی کوئز*
*جویریہ عارف*
*اچلپور*
                پربھنی(مہاراشٹر) شہر کی معروف شخصیت انجینئر سیّد فیضان دانش اور اُن کی ٹیم طلباوطالبات نیز مسلم فیملیز کی گوناگوں صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے بہترین پروگرامس منعقد کرتے آرہے ہیں. اب تک کے یکے بعد دیگرے مختلف طرز کے 9/بہترین اور بامقصد پروگرامس منعقد ہو چکے ہیں جن میں سے حال ہی میں لاک ڈاؤن کے دوران لیے گئے تین پروگرامس *”رمضان فیملی کوئز”*  *”آؤ قرآن سمجھیں فیملی کوئز”* اور *”پربھنی گاٹ ٹیلنٹ”* جو کہ انٹرنیشنل لیول پر منعقد کیے گئے تھے. الحمدللہ تقریبا پانچ ہزار سے زائد فیملیز نے اِن پروگرامس سے استفادہ حاصل کیا ہے.
           لاک ڈاؤن کے بعد انجینئرسیّد فیضان دانش اور اُن کی ٹیم کے زیر اہتمام ایک مرتبہ پھر نیشنل لیول پر *میزان فیملی کوئز* کا انعقاد کیا گیا ہے اس کوئز کا نام ہے *کیا آپ جانتے ہیں؟* جو کہ نئے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے اس مقابلے میں آپ کو 100/سوالات پر مشتمل کثیرانتخابی (MCQ’s) نوعیت کا ایک آن لائن پرچہ دیا جارہا ہے جو کہ 100/ نمبرات پر مبنی ہے.
          یہ پرچہ صرف اسلامی نالج یا  جنرل نالج سوالات پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ علم و کیمیا میں مسلمانوں کی جدوجہد و خدمات اور آزادی ہند سے متعلق سوالات کو بھی اس پرچہ میں شامل کیا گیا ہے. یہاں آپ کو جوابات تلاش کرنےکے لیے  اسلامک ہسٹری، جنرل نالج اور سائنس کی کتابوں کا بغور مطالعہ کرکے پرچہ کو حل کرنا ہوگا جو آپ کی نالج میں مزید اضافے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا.
        قابل مسرت بات تو یہ ہے کہ اس کوئز مقابلے میں کامیاب شدہ خوش نصیب فیملیز کو کمپیوٹر، واشنگ مشین، ایئر کولر اور مختلف انعامات سے نوازا جائے گا. انشاء اللہ
        اس مقابلے کا مقصد اِس پُر آشوب دور میں مسلم نونہالوں اور امت مسلمہ کو اپنے اکابر و اسلاف اور مجاہدینِ آزادی کی ایثار و قربانی و نیز آزادی کے پہلے کے دور سے روشناس کرانا ہے.
        امید ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ افراد اور خاص طور پر اپنے خاندان و دوست احباب کو اِس مقابلے میں حصّہ لینے کی ترغیب دیں گے.
اِس مقابلے کی تفصیلات نیچے دی جا رہی ہے.
Total Questions: 100
Total Marks: 100
Mode: Online
Fee: 50/-
Last Date of Paper submission: 15th December 2021
Age Limit: No Age Limit
Certificates: All Participants
مزید تفصیلات کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو کو بغور دیکھیں
Paper link
*Organized By: Er. Syed Faizan Danish & Team*

Leave A Comment

Start:

7 November, 2021 12:00 am

End:

15 December, 2021 12:00 am

Fees:

50