By Published On: May 8th, 20220 Comments

الحمدللہ! ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے پیش نظر ٹیم انجینئر سید فیضان دانش اور ایم آئی ٹی گروپ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سطح پر رمضان فیملی کوئز -3 کا ذبردست انعقاد عمل میں آیا ۔ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی اس پروگرام نے اپنی خاصیت و انفرادیت کو قائم رکھا ۔ پہلے روزہ سے شروع ہوکر یہ تقریباً 15 روز تک مسلسل جاری رہا ۔ پروگرام کی نوعیت کم و بیش ہمیشہ کی طرح ہی تھی ۔البتہ اس مرتبہ افراد کو سیرت صحابہ و صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین سے روشناس کروانے پر زور دیا گیا ۔ الحمدللہ تقریباً 1200 فیملیز سے 5000 سے زائد افراد نے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا اور پروگرام کے اختتام کے بعد سبھی شرکاء کے جو تاثرات رہے اسے ہم صرف اسی ایک بات سے سمجھ سکتے ہیں کہ پروگرام کے اختتام کے بعد بھی وہ لاشعوری طور پر ویڈیوز کے منتظر رہے اور اس پیارے سے سماں کو یاد کرتے رہے جب سبھی افراد اپنے تمام امور سے فارغ ہوکر ایک ساتھ بیٹھ کر آنے والی ویڈیو ، پیپر نیز نتیجے کا انتطار کرتےتھے۔ شرکاء کے میسیجیز اس بات کے گواہ ہیں کہ اس مرتبہ بھی اللہ کا فضل و کرم ہم سبھی کے شاملِ حال رہا اور الحمدللہ 15 رمضان المبارک بمطابق 17 /اپریل 2022 کو یہ دلچسپ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا ۔

وعدے کے مطابق ان شاءاللہ بہت جلد اس کے حتمی نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ کامیاب شدہ فیملیز کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا ۔
ٹیم انجینئر سید فیضان دانش اور ایم آئی ٹی گروپ اللہ رب العالمین کے بعد سبھی شرکاء اور اپنے سبھی معاونین کی شکر گزار ہے جنھوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مدد کی نیز ہر قدم پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔اللہ پاک سبھی کو اجر عظیم سے نوازے ۔آمین۔
جزاکم اللہ خیرا
والسلام
*ٹیم انجینئر سید فیضان دانش اور ایم آئی ٹی گروپ*

Leave A Comment

Start:

3 April, 2022 12:00 am

End:

17 April, 2022 12:00 am

Fees:

200